حکومت نے عوام کی جیبوں میں براہ راست پیسہ ڈالنے کا کام کیا: بھوپیش بگھیل

بھوپیش بگھیل نے بتایا کہ کسانوں کے ساتھ ساتھ بے زمین مزدوروں کی آمدنی بڑھانے کے لیے بھی اسکیم شروع کی گئی ہے۔

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بیکنٹھ پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے براہ راست عوام کی جیبوں میں پیسہ ڈالنے کا کام کیا ہے اور لوگوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ بھوپیش بگھیل نے آج ایک پروگرام میں بیکنٹھ پور اسمبلی حلقہ کے پٹنہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل کہا کہ ریاست کے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کیسے ہو، اس کے لئے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت عوام کی جیبوں میں پیسہ ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے ساتھ ساتھ بے زمین مزدوروں کی آمدنی بڑھانے کے لیے بھی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ خواتین گروپوں کو بھی گوٹھان کے ذریعے روزگار مل رہا ہے۔ معمولی جنگلاتی پیداوار کے لیے امدادی قیمت کا اعلان کرنے کے ساتھ ان کا پروسیسنگ اور ویلیو ایڈ کر رہے ہیں، جس سے زیادہ آمدنی ہو رہی ہے۔


بھوپیش بگھیل نے کہا کہ پہلے سہارا قیمت پر صرف سات جنگلاتی پیداوار کی خریداری ہوتی تھی جسے بڑھاکر اب ہم 65 اقسام کی جنگلاتی پیداوار خرید رہے ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں یونیورسل پی ڈی ایس، راشن کارڈ کی تقسیم، نیوٹریشن مہم، راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا، گودھن نیائے یوجنا، راجیو گاندھی گرامین بھومی ہین کرشی مزدور، نیائے یوجنا، جنگلات کے حقوق پٹہ کی تقسیم اورمکھیہ منتری ہاٹ بازار کلینک یوجنا کا فیڈ بیک لیا۔

ملاقات پروگرام کے دوران موضع سورگا کے رام لکھن یادو نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہاٹ بازار کلینک سے گھر کے قریب ہی مفت علاج اور ادویات دستیاب ہیں۔ اس سے اسپتال آنے اور جانے کے اخراجات اور ڈاکٹر کی فیس اور دوائیوں کے اخراجات بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے اس اسکیم کے لئے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کا شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */