’حکومت انڈیا اتحاد سے ناراض ہو گئی، اس لیے ملک کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا!‘ پیرس میں راہل گاندھی کا بیان

راہل گاندھی ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اتوار کو پیرس میں مرکزی حکومت اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک میں عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>پیرس میں راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

پیرس میں راہل گاندھی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

پیرس: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اتوار کو پیرس میں مرکزی حکومت اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک میں عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی نچلی ذاتوں، او بی سی، قبائلی ذاتوں اور اقلیتی برادریوں کی آزادی اور اظہار رائے کو سلب کر رہی ہے۔

کانگریس ایم پی نے کہا کہ ہندوستان میں نچلی ذاتوں یا برادریوں کے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ نچلی ذات کے لوگوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے منی پور تشدد پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ملک نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔


علاوہ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج سب سے زیادہ پیداوار مینوفیکچرنگ اور ویلیو ایڈیشن چین میں ہوتا ہے۔ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ یہ ہندوستان، یورپ اور امریکہ کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ میرے خیال میں ہمیں بھی اس پر اسی طرح کام کرنے کی ضرورت ہے جس طرح چین نے حاصل کیا ہے۔

انڈیا اتحاد پر بولتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور بھارت، ہمارا آئین دونوں ناموں کا استعمال کرتا ہے اور دونوں الفاظ بالکل درست ہیں لیکن عین ممکن ہے کہ حکومت ہمارے اتحاد کے نام سے ناراض ہو گئی ہو، کیونکہ ہمارے اتحاد کا نام انڈیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اسی لیے انہوں نے ملک کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔