گیم اب ڈائریکٹ ہے، آج سنسنی خیز انکشاف کروں گا، یہ دیش نہیں بکنے دوں گا! سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے کہا ’’گیم اب ڈائریکٹ ہے۔ کسی کے ساتھ بھی کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ جو لڑے گا وہ جیتے گا یا ہارے گا۔ جو نہیں لڑے گا وہ بزدل کہلائے گا۔ آج ایک سنسنی خیز انکشاف کروں گا۔‘‘

سنجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
سنجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ آج کو سنسنی خیز انکشاف کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ سنجے سنگھ کا یہ انکشاف منیش سسودیا کی گرفتاری کے حوالہ سے ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی ایک پرانی تقریر کے ایک نعرے ’یہ دیش نہیں بکنے دوں گا‘ کا استعمال کیا ہے، جس سے تصور کیا جا رہا ہے کہ ان کا انکشاف مرکزی حکومت سے متعلق بھی ہو سکتا ہے۔

عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ٹوئٹ کیا “گیم اب ڈائریکٹ (راہ راست) ہے۔ کسی کے ساتھ کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ جو لڑے گا وہ جیتے گا یا ہارے گا۔ جو نہیں لڑے گا وہ بزدل کہلائے گا۔ آج ایک بہت بڑا انکشاف کروں گا۔ ‘یہ دیش نہیں بکنے دوں گا‘۔‘‘ اپنے دوسری ٹوئٹ میں سنجے سنگھ نے لکھا کہ وہ سہ پہر تین بجے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔


خیال رہے کہ شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اتوار کی شام سی بی آئی نے گرفتار کر لیا تھا۔ انہیں سی بی آئی نے 8 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا۔ اس کے بعد عدالت نے 4 مارچ تک منیش سسودیا کا جسمانی ریمانڈ سی بی آئی کو دے دیا۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں جانچ ایجنسی نے سسودیا کی 5 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ ایسے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ سنسنی خیز انکشاف دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری کے سلسلے میں ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔