اومیکرون کی تصدیق کرنے والی پہلی کِٹ کو طبی تحقیق کونسل نے دی منظوری

اومی شیور ٹیسٹ کٹ دیگر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹ کی طرح ہی کام کرے گی۔ اس کٹ سے جانچ کے لئے بھی ناک یا منہ سے نمونہ لیا جائے گا اور 10 سے 15 منٹ کے بعد رپورٹ آ جائے گی۔

اومیکرون ویرینٹ / ٹوئٹر
اومیکرون ویرینٹ / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان اس ویرینٹ کی تصدیق کرنے والی پہلی کٹ ’اومی شیور‘ کو منظوری فراہم کی گئی ہے۔ اس کٹ کو ٹاٹا میڈیکل اینڈ ڈائگنوسٹکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے اور اسے ہندوستان کونسل برائے طبی تحقیق (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منظوری فراہم کی گئی ہے۔

اومی شیور ٹیسٹ کٹ دیگر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹ کی طرح ہی کام کرے گی۔ اس کٹ سے جانچ کے لئے بھی ناک یا منہ سے نمونہ لیا جائے گا اور 10 سے 15 منٹ کے بعد رپورٹ آ جائے گی۔ تاحال اومیکرون ویرینٹ کے انفیکشن کی جانچ کے لئے امریکی کمپنی تھرمو فیشر کی ملٹی پلیکس کٹ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔


سرکاری کمپنیاں آر ٹی پی سی آر کٹ 20 سے 30 روپے کی قیمت پر خرید رہی ہیں جبکہ تھرمو فیشر کٹ کی قیمت 240 روپے ہے۔ ٹاٹا کی اومی شیور کٹ کی قیمت کیا ہوگی یہ ابھی واضح نہیں ہو پایا ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کے 23 صوبوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اومیکرون کے اب تک 1892 معاملوں کی تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے 766 لوگوں شفایاب ہو چکے ہیں یا پھر بیرون ملک جا چکے ہیں۔

اومیکرون کے مہاراشٹر سے سب سے زیادہ 568 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے بعد دہلی سے 382، کیرالہ سے 185، راجستھان سے 174، گجرات سے 152 اور تمل ناڈو سے 121 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔