پہلی ’الیکٹرک ٹرین‘ اجمیر سے دہلی کے لیے ہوئی روانہ

روانگی سے قبل برقی ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ ٹرین اپنے پہلے سے طے شدہ وقت یعنی 11 بج کر 35 منٹ پر دہلی کے سرائے روہیلہ پہنچے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں نارتھ ویسٹرن ریلوے اجمیر ڈویژن کے لئے آج ایک تاریخی لمحہ بن گیا جب ڈویژن کے اجمیر اسٹیشن سے پہلی برقی ٹرین اجمیر سے دہلی کی جانب روانہ کی گئی۔ اجمیر-سرائے روہیلا (دہلی) جن شتابدی اسپیشل ٹرین صبح 5:40 بجے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بغیر کسی تقریب کے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر سینئر ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر ٹریکشن پنکج مینا ، اسٹیشن ڈائرکٹر آرایل۔ دیوڑا ، اسٹیشن منیجر سریش چندر بھاردواج موجود تھے۔

اس برقی ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں میں بھی جوش و خروش دیکھا گیا۔ ٹرین اپنے پہلے سے طے شدہ وقت پر 11 بجکر 35 منٹ پر دہلی کے سرائے روہیلہ پہنچے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈویژن کی جانب سے پہلے’چیتک ایکسپریس‘ کو الیکٹرک ٹرین کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کی وجہ سے آخری وقت میں جن شتابدی کا انتخاب کیا گیا ۔ دہلی احمد آباد کے درمیان جاری بجلی کے کام دہلی سے اجمیر تک مکمل ہوچکے ہیں،جس کے بعد یہ ٹرین چلائی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔