وزارت مالیات نے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، 5 اکتوبر تک سبھی وزارتوں اور محکموں سے طلب کیے مشورے

بجٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزارت مالیات کے ایکسپنڈچر سکریٹری اکتوبر ماہ کے دوسرے ہفتے سے وزارتوں اور محکموں کے ساتھ پری-بجٹ میٹنگ کی شروعات کریں گے۔

نرملا سیتارمن / تصویر یو این آئی
نرملا سیتارمن / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ایک طرف ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کو لے کر راستے ہموار کرنے کی کوششیں چل رہی ہیں، اور دوسری طرف مرکزی وزارت مالیات نے ممکنہ طور پر یکم فروری 2024 کو پیش کیے جانے والے عارضی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزارت مالیات کے معاشی امور کے محکمہ کے تحت آنے والے بجٹ ڈویژن نے بجٹ 25-2024 کو لے کر سرکلر جاری کیا ہے۔ اس میں بجٹ کو لے سبھی وزارتوں اور محکموں سے ان کے بجٹ کو لے کر اِن پٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی بجٹ سے متعلق اپنے مشورے دینے کو کہا گیا ہے۔

اس بجٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزارت مالیات کے ایکسپنڈچر سکریٹری اکتوبر ماہ کے دوسرے ہفتے سے ان وزارتوں اور محکموں کے ساتھ پری-بجٹ میٹنگ کی شروعات کریں گے۔ اس کے پہلے سبھی محکموں اور وزارتوں سے بجٹ کو لے کر اپنے مطالبات کی فہرست سونپنے کو کہا گیا ہے۔


واضح رہے کہ یکم فروری 2024 کو ممکنہ طور پر وزیر مالیات نرملا سیتارمن بجٹ پیش کریں گی۔ حالانکہ یہ عارضی بجٹ ہوگا۔ اپریل 2024 سے ملک میں لوک سبھا انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔ ایسے میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد مکمل بجٹ کے پیش ہونے تک سرکاری خرچ اور سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔