25 فیصد تک کم ہوگا ٹرینوں میں اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کا کرایہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

ریلوے بورڈ نے کہا ہے کہ وندے بھارت، انوبھوتی اور وسٹاڈوم بوگیوں والی سبھی ٹرین میں اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کے کرایہ میں مسافروں کی تعداد کی بنیاد پر 25 فیصد تک کی تخفیف کی جائے گی۔

وندے بھارت ایکسپریس / آئی اے این ایس
وندے بھارت ایکسپریس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ریلوے بورڈ نے وندے بھارت سمیت سبھی ٹرینوں کے اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس میں سفر کرنے والوں کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ وندے بھارت سمیت سبھی ٹرینوں کے اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کے کرایہ میں 25 فیصد تک کی کمی کی جائے گی۔ ریلوے بورڈ نے سبھی زون سے ان ٹرینوں میں رعایتی کرایہ منصوبہ شروع کرنے کو کہا ہے جن میں گزشتہ 30 دنوں میں مسافروں کی تعداد 50 فیصد سے کم رہی ہے۔

ریلوے بورڈ نے ایک حکم میں کہا ہے کہ وندے بھارت، انوبھوتی اور وسٹاڈوم بوگیوں والی سبھی ٹرین میں اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کے کرایہ میں مسافروں کی تعداد کی بنیاد پر 25 فیصد تک کی تخفیف کی جائے گی۔ حکم کے مطابق کرایہ میں رعایت ٹرانسپورٹیشن کے مسابقتی میڈیم کے کرایہ پر بھی منحصر کرے گا۔


بتایا جاتا ہے کہ ریل خدمات کے زیادہ استعمال کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزارت نے ریلوے کے الگ الگ ڈویژن کے پرنسپل چیف کمرشیل منیجر کو اے سی سیٹ والی ٹرینوں کے کرایہ میں رعایت دینے کا اختیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’انوبھوتی اور وسٹاڈوم بوگیوں سمیت اے سی سیٹ والی سبھی ٹرین کی اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس میں تخفیف کا یہ منصوبہ نافذ ہوگا۔‘‘ ریلوے بورڈ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اصل کرایہ پر ملنے والی رعایت زیادہ سے زیادہ 25 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ ریزرویشن چارج، سپرفاسٹ سرچارج، جی ایس ٹی وغیرہ الگ سے لیے جا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔