سری نگر کا مشہور ’سنڈے مارکیٹ‘ 7 ماہ بعد کھل گیا

یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار کے مطابق معمول سے بہت کم ریڑہ بانوں نے ہی اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجایا تھا۔ ایسا بظاہر سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے کیا گیا تھا۔

سنڈے مارکٹ میں خریدداری کرتیں کشمیری خواتین / تصویر یو این آئی
سنڈے مارکٹ میں خریدداری کرتیں کشمیری خواتین / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ زائد از سات ماہ بعد کھل گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رواں برس 8 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کیے جانے والے مشہور سنڈے مارکیٹ میں اتوار کو محدود تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ہے۔

سری نگر کا مشہور ’سنڈے مارکیٹ‘ 7 ماہ بعد کھل گیا
سری نگر کا مشہور ’سنڈے مارکیٹ‘ 7 ماہ بعد کھل گیا

انہوں نے کہا کہ سستی قیمتوں میں چیزوں کی فروخت کے لئے مشہور اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجانے اور فروخت کرنے والے ریڑہ بانوں نے کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کا متعلقہ حکام کو یقین دلایا ہے۔ یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار، جنہوں نے اتوار کو اس مشہور مارکیٹ کا دورہ کیا، کے مطابق معمول سے بہت کم ریڑہ بانوں نے ہی اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجایا تھا۔ ایسا بظاہر سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے کیا گیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ بعض ریڑہ بانوں نے چھوٹے چھوٹے بورڈ اور پلے کارڈ ایستادہ کر رکھے تھے جن پر لکھی گئی تحریروں کے ذریعے خریداروں سے ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خیال رکھنے کی تاکید کی گئی تھی۔ سنڈے مارکیٹ میں ایک مقامی این جی او سے وابستہ رضاکار بھی نمودار ہوئے جنہوں نے ان تمام لوگوں میں ماسکس تقسیم کیے جو ماسک پہنے بغیر اس مارکیٹ میں آئے تھے۔

سنڈے مارکیٹ میں موجود خریداروں، جن کی تعداد بہت کم تھی، نے یو این آئی اردو کے نامہ نگار کو بتایا کہ وہ سنڈے مارکیٹ کو کھلا دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مارکیٹ میں جتنے اقسام کے درآمدی ملبوسات دستیاب ہوتے تھے اتنے نہیں ہیں۔ ریڑہ بانوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدی مصنوعات بالخصوص ملبوسات اور جوتوں کا آنا پچھلے کئی ماہ سے بند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ سنڈے مارکیٹ بھی پچھلے زائد از سات ماہ سے بند ہی تھا اس لئے ہم نے بھی درآمدی مصنوعات اپنے ڈیلروں سے حاصل کرنے کی زیادہ کوششیں نہیں کیں۔


بتادیں کہ سری نگر کے سول لائنز میں ٹی آر سی کراسنگ سے تاریخی لال چوک تک ہر اتوار کو سنڈے مارکیٹ لگتا ہے جس میں سینکڑوں ریڑہ بان ضرورت زندگی کی مختلف چیزیں بالخصوص ملبوسات سستے داموں فروخت کرتے ہیں۔ سنڈے مارکیٹ کے مسلسل بند رہنے سے اس کے ساتھ جڑے ریڑہ بان سخت معاشی پریشانیوں سے دوچار تھے۔ اب اس مارکیٹ کے کھلنے سے انہیں بڑی راحت نصیب ہوئی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔