سردی کی انتہا! دہلی میں موسم کی سرد ترین صبح ریکارڈ، درجہ حرارت میں 3.6 ڈگری سیلسیس تک گراوٹ

جمعہ کو دہلی میں سردی نے 5 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دہلی میں پارہ گر کر 3.9 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا، جسے گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت سمجھا جاتا تھا

<div class="paragraphs"><p>سردی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سردی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میں سخت سردی کی وجہ سے حالات ابتر ہیں۔ دارالحکومت میں آج مسلسل دوسرے دن موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت 3.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں سردی اور شدید دھند کے حالات کو دیکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

دہلی میں جاری سردی کی لہر کے درمیان جمعہ کی رات کو کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو دہلی میں سردی نے 5 سال کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ دہلی میں پارہ گر کر 3.9 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا، جسے گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت سمجھا جاتا ہے۔


ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ دہلی میں دھند کی وجہ سے 200 میٹر سے زیادہ حد نگاہ ممکن نہیں ہو سکی۔ آج صبح قومی راجدھانی کے کئی حصوں میں دھند کی ایک موٹی تہہ دیکھی گئی۔ دھند کی حالت ایسی ہے کہ اس سے ریل ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں سردی کے پیش نظر دہلی آنے والی اٹھارہ ٹرینیں 1-6 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔