بہار اسمبلی اور ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن کا 300 آئی اے ایس سمیت 470 مرکزی مبصرین تعینات کرنے کا اعلان
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام افسران بہار میں ہونے والے اسمبلی اور جموں و کشمیر، راجستھان، جھارکھنڈ، تلنگانہ، پنجاب، میزورم اور اوڈیشہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مقرر کیے جا رہے ہیں

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب اور کچھ ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی مبصرین (جنرل، پولیس اور اخراجات) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے مختلف ریاستوں میں خدمات انجام دے رہے کل 470 افسران کو مرکزی مبصرین کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 320 افسران، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 60 افسران اور انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے 90 افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی آر اے ایس، آئی سی سے ایس جیسی خدمات سے افسران اس میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ تمام افسران بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب اور جموں و کشمیر (بڈگام اور نگروٹا)، راجستھان (انتا)، جھارکھنڈ (گھاٹسیلا)، تلنگانہ (جوبلی ہلز)، پنجاب (ترن تارن)، میزورم (ڈمپا) اور اوڈیشہ (نواپاڑا) میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مقرر کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ بہار اسمبلی انتخاب اور کچھ ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی مبصرین کی تعیناتی ہوگی۔ کمیشن آئین کی دفعہ 324 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 20بی کے ذریعہ حاصل اختیارات کے تحت حلقوں میں انتخابات کی نگرانی کے لیے مرکزی مبصرین مقرر کرتا ہے۔ مبصرین تقرری سے لے کر انتخابی عمل کی تکمیل تک کمیشن کی نگرانی، کنڑول اور نظم و ضبط کے تحت کام کرتے ہیں۔
مبصرین یہ یقینی بنانے کی اہم اور پختہ ذمہ داری نبھاتے ہیں کہ انتخاب منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور قابل اعتماد ہوں، جو ہمارے جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔ وہ لوگ کمیشن کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور وقتاً فوقتاً رپورٹ فراہم کرتے رہتے ہیں۔ مبصرین کمیشن کو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع انتخاب کے انعقاد میں کمیشن کی مدد کرتے ہیں، ساتھ ہی ووٹرس کی بیدارای اور شرکت میں اضافے کے متعلق تعاون کرتے ہیں۔ ساتھ ہی مبصرین کا بنیادی مقصد ان شعبوں کی نشاندہی کر ٹھوس تجاویز پیش کرنا ہے، جن میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ انتظامی خدمات میں اپنی سینئرٹی اور تجربے کی بنیاد پر جنرل اور پولیس مبصر انتخاب کے منصفانہ انعقاد میں کمیشن کی مدد کرتے ہیں اور فیلڈ لیول پر انتخابی عمل کے موثر انتظام کی نگرانی کرتے ہیں۔ اخراجات کے مبصرین امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی نگرانی کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔