ای ڈی نے دہلی کی عدالت میں سنجے سنگھ کے خلاف 60 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سنجے سنگھ کو ای ڈی نے اکتوبر 2023 میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں

<div class="paragraphs"><p>عآپ لیڈر سنجے سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

عآپ لیڈر سنجے سنگھ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنیچر کو راؤس ایونیو کورٹ میں سنجے سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی۔ ای ڈی کی چارج شیٹ 60 صفحات کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سنجے کو ای ڈی نے اکتوبر 2023 میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا، تب سے سنجے سنگھ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے راؤس ایونیو کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں لیکن اب تک انہیں اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

24 نومبر 2023 کو، راؤس ایونیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو مایوس کیا اور ان کی عدالتی حراست میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔ اس سے پہلے 10 نومبر کو عدالت نے سنجے سنگھ کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ان کی تحویل 24 نومبر یعنی جمعہ کو مکمل ہوئی۔ اس دن ای ڈی نے انہیں راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔


دہلی شراب پالیسی معاملے میں عآپ لیڈر سنجے سنگھ کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 24 نومبر کو ای ڈی نے راؤس ایونیو کورٹ کو بتایا تھا کہ اس معاملے میں جلد ہی ایک سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ ای ڈی کے وکیل کے مطالبے پر دہلی کی عدالت نے سنجے سنگھ کو جیل میں الیکٹرانک کیتلی دینے کی اجازت دی اور ان کی تحویل میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ای ڈی سے پوچھا کہ چارج شیٹ کب داخل کی جائے گی۔ ای ڈی کے وکیل نے کہا تھا کہ چارج شیٹ 1 یا 2 دسمبر 2023 تک داخل کر دی جائے گی۔ اس کے مطابق سنجے سنگھ کی عدالتی حراست میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ای ڈی سے کہا تھا کہ 60 دن پورے ہونے والے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔