دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب نو فلائنگ زون میں اڑ رہا تھا ڈرون

نئی دہلی میں پیر کی صبح لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے اوپر نو فلائنگ زون میں ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک افسر نے اس کی اطلاع دی۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم رہائش، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم رہائش، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پیر کی اولین ساعتوں میں نئی ​​دہلی کے لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے اوپر نو فلائنگ زون میں ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک افسر نے اس کی اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق، ایس پی جی نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب صبح 5 بجے کے قریب نو فلائنگ زون میں ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی ضلع کنٹرول روم کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب ایک نامعلوم اڑتی ہوئی چیز کی اطلاع ملی تھی۔ اہلکار نے کہا کہ قریبی علاقوں میں مکمل تلاشی لی گئی لیکن ایسی کوئی چیز نہیں ملی۔ اہلکار نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول روم (اے ٹی سی) سے بھی رابطہ کیا گیا، انہیں بھی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب ایسی کوئی شئی اڑتی ہوئی نہیں ملی۔ 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔