نشہ میں دھت تھا یو پی روڈ ویز کا ڈرائیور! انجینئر نے بس چلا کر 50 مسافروں کو پہنچایا منزل تک

جب مسافروں نے ڈرائیور سے بس کو صحیح طریقے سے چلانے کو کہا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھا۔ پھر معلوم ہوا کہ بس ڈرائیور نشے میں ہے، اس کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

یوپی روڈویز / تصویر بشکریہ upsrtc.up.gov.in
یوپی روڈویز / تصویر بشکریہ upsrtc.up.gov.in
user

قومی آوازبیورو

آگرہ: اتر پردیش کے ٹرانسپورٹ بیڑے میں نہ تو بسوں کی کمی ہے اور نہ ہی ڈرائیوروں کی اس کے باوجود آگرہ سے متھرا تک تقریباً 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے ڈرائیور کے بجائے مسافر کو کنٹریکٹ شدہ روڈ ویز بس کو چلانا پڑا! اس وجہ ڈرائیو کا نشہ میں دھت ہونا قرار دی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ آگرہ کے بھگوان ٹاکیز چوراہے کا ہے، جہاں سے متھرا جانے والی اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کنٹریکٹ بس کھڑی ہوئی تھی۔ اس بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے اور یہ بس فیروز آباد تا متھرا روٹ پر چلتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات بس منزل کی طرف بڑھ رہی تھی۔ دوران سفر بس ڈرائیور نے ایسی حرکت کی کہ مسافر بال بال بچ گئے۔ جب مسافروں نے ڈرائیور سے بس کو صحیح طریقے سے چلانے کو کہا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھا۔ پھر معلوم ہوا کہ بس ڈرائیور نشے میں ہے۔


مسافروں نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور اس قدر نشے میں تھا کہ بس چلانا تو دور کی بات وہ ٹھیک سے کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ دیکھ کر مسافر پریشان ہو گئے۔ منزل کی طرف جانا تھا اور رات ہو گئی تھی، ایسی حالت میں کیا کرتے؟ کافی دیر بعد جب کوئی حل نہ نکلا تو مسافروں میں سے ایک سنکلپ کپل نامی شخص ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھ گئے۔ پیشہ سے انجینئر کپل نے بس کو آگرہ سے بحفاظت متھرا تک پہنچایا۔ دوسری طرف جب اس معاملے کی اطلاع اے آر ایم مدن موہن شرما کو پہنچی تو انہوں نے بتایا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */