دہلی حکومت نے کارپوریشن ملازمین کی تنخواہ کے لئے جاری کیے 1051 کروڑ روپے

منیش سسودیا نے کہا کہ کارپوریشن اپنا فرض ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ اس لئے دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے فرنٹ لائن ورکروں اور ملازمین کی تنخواہ کے لئے 1051 کروڑ روپے جاری کیے ہیں

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے فرنٹ لائن ورکروں اور ملازمین کی تنخواہ کے لئے 1051 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے سنیچر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اس وبا کے دوران اپنے سسٹم میں موجود بدعنوانی اور بدانتظامی کی وجہ سے اپنے ملازمین اور فرنٹ لائن ورکرس کو مہینوں سے تنخواہ نہیں دے رہا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ کارپوریشن اپنا فرض ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ اس لئے دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے فرنٹ لائن ورکروں اور ملازمین کی تنخواہ کے لئے 1051 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

انہوں نے دہلی میں کورونا وبا کے درمیان دہلی میونسپل کارپوریشن اپنی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے پا رہا ہے۔ اس وبا میں جو ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف دن و رات محنت کرکے اپنی جان کی بازی لگا کر لوگوں کو بچا رہے ہیں ایسے ملازمین کو تنخواہ تک نہیں مل پانا میونسپل کارپوریشن کی بڑی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔ اس لئے وزیراعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہ کے لئے 1051 کروڑ روپے جاری کے ہیں۔ اس میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے 366.9 کروڑ، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے 432.28 کروڑ اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے 251.6 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔