دہلی کی عدالت نے منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 19 جنوری تک توسیع کر دی

دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 19 جنوری تک توسیع کر دی

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں توسیع / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں توسیع / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے راؤز ایونیو کورٹ کے سسودیا کے وکیل کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں دستاویزات کا معائنہ کرنے کے لیے 15 جنوری تک کا وقت دیا۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی کو ہدایت کی گئی کہ وہ معائنہ میں مناسب افسران کو تعینات کرے اور تعمیل رپورٹ درج کرے۔ سسودیا کو ان کی پہلے کی ایک ماہ کی عدالتی حراست کے اختتام پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے پچھلی سماعت کے دوران سسودیا کی درخواست کو منظور کر لیا تھا، جس میں ایک مخصوص مدت کے لیے ان کے بینک کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست کی گئی تھی۔


سسودیا نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے سیونگ اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کی وجہ سے ان کے کھاتے کی تفصیل پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے روک لگا دی ہے، جو اس معاملے کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ جج نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے بینک کے برانچ منیجر کو ہدایت کی کہ وہ سسودیا کے کسی بھی مجاز وکیل کو بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی فراہم کریں۔

سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 کی تشکیل اور اس کے نفاذ سے متعلق بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد 9 مارچ کو ای ڈی نے بھی انہیں ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے جولائی میں ایکسائز پالیسی کے اس کیس میں سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کی تحقیقات ای ڈی کے ذریعہ کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔