سبھی کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ بہت تاخیر سے کیا گیا: ممتا بنرجی

وزیراعلی نے کہا کہ اب جب کورونا وائرس کی دوسری تیز لہر آ گئی ہے مرکزی حکومت چالاکی سے خالی لفاظی کر رہی ہے اور ملک کے لوگوں کو ویکسین دستیاب کرانے کی اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے کہا کہ مرکزی حکومت نے سبھی کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ بہت تاخیر سے کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے خط میں کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ مرکزی حکومت نے 19 اپریل کو تمام کے لئے ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے جو اب بے معنی محسوس ہوتا ہے۔ یہ بحران کے وقت مرکزی حکومت کا ذمہ داری سے بھاگنے والا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ میرے 24 فروری کے خط کو یاد کیجیے، جب میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ ہماری ریاست کو اپنے وسائل سے کورونا ویکسین کی راست طور پر خریداری کرنے کی اجازت دیجیے۔ اس سے ہم ریاست کے لوگوں کو مفت میں ویکسین دیں گے۔ آپ کی طرف سے خط کا کوئی جواب نہیں ملا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اب جب کورونا وائرس کی دوسری تیز لہر آگئی ہے مرکزی حکومت چالاکی سے خالی لفاظی کر رہی ہے اور ملک کے لوگوں کو ویکسین دستیاب کرانے کی اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔


ممتا بنرجی نے خط میں لکھا کہ مرکز کے اعلان میں ویکسین کے معیار، تاثیر، فراہمی میں تسلسل، مینوفیکچررز کو سپلائی کے لئے ویکسین کی تعداد کی معلومات اور کس قیمت پر ریاست ویکسین خریدیں گی، جیسے اہم امور کی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ میں پھر کہنا چاہتی ہوں کہ ضرورت کے مطابق اس وقت بازار میں ویکسین دستیاب نہیں ہیں۔ میں آپ سے جلد از جلد ویکسین دستیاب کرانے کے لئے ضروری اقدامات فوری طورپر کیے جانے کی درخواست کرتی ہوں۔ خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کی سہولت شروع کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */