تلنگانہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

گزشتہ روز 2108 افراد روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 133555 تک جاپہنچی ہے۔ ریاست میں اس انفکشن سے مزید 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے

تلنگانہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز
تلنگانہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے 2159 نئے مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات کی تعداد 30443 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 2108 افراد روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 133555 تک جاپہنچی ہے۔ ریاست میں اس انفکشن سے مزید 9 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 1005 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے 53094 ٹسٹ ریاست بھر میں کیے جن میں سے 1032 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی تاحال حکام نے 2329316 معائنے کیے۔ یہ معائنے اس وبا کے منظر عام پر آنے کے بعد سے کیے گئے جن میں 165003 مثبت پائے گئے اور 133555 افراد روبہ صحت ہوئے۔


جملہ 30443 مثبت معاملات میں سے 23674 مثبت مریض گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھے گئے ہیں اور 6769 افراد کا اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ جی ایچ ایم سی میں 318 نئے مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں جبکہ ضلع رنگاریڈی میں 176، نلگنڈہ میں 141، سدی پیٹ میں 132 اور کریم نگر میں 127 نئے مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔