پارلیمنٹ پر بزدلانہ حملے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے: مودی

پی ایم مودی نے کہا ’’ہم سال 2001 میں پارلیمنٹ پر ہوئے حملے کو فراموش نہیں کریں گے۔ ہمیں ان شہدا کی بہادری یاد ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ ملک ان کا ممنون رہے گا۔‘‘

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک پارلیمنٹ پر بزدلانہ حملے کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اس کی حفاظت کرنے والے شہدا کا ہمیشہ مقروض رہے گا اتوار کے روز ایک ٹوئٹ پیغام میں پی ایم مودی نے کہا ’’ہم سال 2001 میں اپنی پارلیمنٹ پر حملے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہمیں ان شہدا کی بہادری یاد ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون رہے گا۔‘‘

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’2001 میں جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے والے ہندوستان کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ممنون قوم اس قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا‘‘۔


قابل ذکر ہے کہ 2001 میں اسی دن پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے دہشت گردوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں دہلی پولیس اور پارلیمنٹ کے سیکورٹی اہلکار اور ایک باغبان سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں دہشت گردوں کا ڈھیر کردیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Dec 2020, 4:46 PM