ملک میں ریکارڈ 33 کروڑ ٹن باغبانی فصلوں کی پیداوار کا امکان

ملک میں سال 2020-21 میں باغبانی کی فصلوں کی پیداوار ریکارڈ 33.15 ملین ٹن رہنے کا اندازہ ہے۔ وزارت زراعت نے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا سال 2020-21 کاتیسرا پیشگی تخمینہ جاری کر دیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں سال 2020-21 میں باغبانی کی فصلوں کی پیداوار ریکارڈ 33.15 ملین ٹن رہنے کا اندازہ ہے۔ وزارت زراعت نے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا سال 2020-21 کاتیسرا پیشگی تخمینہ جاری کر دیا۔

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں، کسانوں کی انتھک محنت اور سائنسدانوں کی تحقیق کی وجہ سے سال 2020-21 میں باغبانی کی پیداوار ریکارڈ 33.15 ملین ٹن رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو 2019-20 کے مقابلے میں ایک کروڑچھ لاکھ ٹن (3.3 فیصد) کا اضافہ ہے۔


تومر نے بتایا کہ باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے تیسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق، سال 2020-21 میں پھلوں کی پیداوار 10.3 کروڑ ٹن ہونے کا امکان ہے، جبکہ سال 20-2019 میں 10.21 کروڑ ٹن پیداوارہوئی تھی۔ سبزیوں کی پیداوار میں پچھلے سال کے 18.83 کروڑ ٹن کے مقابلے میں 19.72 کروڑ ٹن یعنی 4.8 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

سال 2019-20 میں حاصل کردہ دوکروڑ 61 لاکھ ٹن کے مقابلے میں پیاز کی پیداواردوکروڑ 68 لاکھ ٹن ہونے کی اطلاع ہے۔ سال 2020-21 میں آلو کی پیداوار ریکارڈ 5.42 کروڑ ٹن رہنے کا اندازہ ہے جو کہ 20-2019 کے مقابلے میں 56 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔


تومر نے بتایا کہ ٹماٹر کی پیداوار سال 2019-20 میں حاصل کردہ 2.06 کروڑ ٹن کے مقابلے میں 2.16 کروڑٹن ہونے کی توقع ہے۔ خوشبودار اور دواؤں کی فصلوں میں سال 2019-20 میں سات لاکھ 30 ہزار ٹن سے 2020-21 میں سات لاکھ 80 ہزار ٹن تک 6.2 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔