پونچھ حملہ: سازش کرنے والوں کو بھگتنے ہوں گے نتائج، شمالی کمان کے سربراہ نے کیا خبردار

شمالی کمان کے سربراہ نے پونچھ حملے کے ذمہ داروں کو سخت انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی- این-سی)، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے اتوار کو یقین دلایا کہ پونچھ دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو جلد ہی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے اتوار کو ادھم پور کے کمانڈ اسپتال میں پونچھ دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والوں کی عیادت کی۔ 20 اپریل کو ہونے والے اس حملے میں 5 فوجی شہید ہوئے تھے۔ حملے میں بچ جانے والوں سے بات چیت کے دوران، جی او سی نے یقین دلایا کہ دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

کب ہوا دہشت گردانہ حملہ؟

بتادیں کہ جمعرات کو دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ اور دستی بم پھینکے۔ حملے میں 5 جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہوا۔ فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر کے مطابق دہشت گردوں نے جمعرات کی سہ پہر تین بجے کے قریب اس وقت حملہ کیا جب فوج کی گاڑی راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان تھی۔ تیز بارش اور کم حد نگاہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم سے فوج کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔