دنیا میں تیزی سے بڑھ رہا’ کافن ہوم‘ کا رجحان، صرف لیٹنے کی جگہ کا کرایہ 300 امریکی ڈالر

ہانگ کانگ کے ایک 28 سالہ شہری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے6 سال ’ کافن ہوم‘ میں گزارے۔ اب میرے کندھے ہمیشہ جھکے رہتے ہیں کیونکہ میں 6 سال تک پوری طرح سے کھڑا ہی نہیں ہو سکا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دنیا کے مختلف شہروں بشمول ہانگ کانگ، ٹوکیو، نیویارک اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں اب گھرصرف 4 دیواروں کا نام نہیں رہ گیا ہے بلکہ یہ محض زندہ رہنے بھرکی جگہ بنتا جارہا ہے۔ اس تناظر میں دنیا کا سب سے چھوٹا ’رہنے لائق کمرہ‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے، لوگ اسے’ کافن ہوم‘ (تابوت گھر) یا ’کیپسول اپارٹمنٹ‘ کا نام دے رہے ہیں۔ اس دوران وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک 25 سالہ شخص اپنا کمرہ دکھا رہا ہے۔ اندر کا نظارہ چونکا دینے والا ہے۔ کمرے کی چوڑائی محض 2 فٹ اور لمبائی 6 فٹ ہے۔ اوپر لوہے کی گرل ہے اور نیچے ایک ہلکا سا گدا بچھا ہوا ہے، نہ کھڑے ہونے کی جگہ ہے اورنہ بیٹھنے کی،صرف لیٹنے بھر کی جگہ ہے۔

دیوار پر صرف ایک چھوٹا پنکھا، ایک ایل ای ڈی بلب اور موبائل چارج کرنے کے لئے ساکٹ لگا ہے۔ یہی اس کی پوری دنیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو چین کا ہے۔ ہانگ کانگ میں ایسے’کافن ہوم‘ کا کرایہ 150 سے 300 امریکی ڈالر ماہانہ ہے۔ ہندوستانی کرنسی میں یہ کئی جگہوں پرپی جی روم سے بھی سستا ہے لیکن اس کے بدلے ملنے والی سہولیات انتہائی محدود ہیں۔ یہاں نہ کچن ہے، نہ رازداری، نہ مہمان بلانے کی اجازت اور نہ ہی ذاتی سامان رکھنے کے لیے کوئی مناسب جگہ ہے۔


بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق یہ بحران صرف ہانگ کانگ تک محدود نہیں ہے۔ ٹوکیو میں کیپسول ہوٹل اب لوگوں کے لیے مستقل گھر بن چکے ہیں۔ لندن میں شپنگ کنٹینر کاٹ کر6x8  فٹ کے کمرے بنائے جا رہے ہیں جن کا کرایہ تقریباً 1200 پاؤنڈ ماہانہ ہے۔ ممبئی میں چال کے100 اسکوائر فٹ کے کمرے بھی اب ’لکژری‘ مانے جانے لگے ہیں۔ ہانگ کانگ کے ایک 28 سالہ رہائشی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے6 سال کافن ہوم میں گزارے۔ اب میرے کندھے ہمیشہ جھکے رہتے ہیں کیونکہ میں 6 سال تک پوری طرح سے کھڑا ہی نہیں ہو سکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔