مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ کمیونٹی کچن کے لیے ماڈل اسکیم تیار کرے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت ایک ماڈل اسکیم تیار کر کے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اضافی غذائی اجناس فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے سکتی ہے۔

سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز مرکزی حکومت سے کہا کہ بھوک اورسوئےتغذیہ سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کچن کی ایک ماڈل اسکیم تیار کی جانی چاہئے اور ریاستی حکومتوں پر اسے اپنے مقامی ماحول کے مطابق لاگو کرنے کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بینچ نے بھوک اور سوئے تغذیہ کے پیش نظر غذائیت سے بھرپور کھانا دستیاب کرانے کے لیے ملک بھر میں سبسڈی والی کینٹین قائم کرنے کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پرسماعت دوران حکومت سے ماڈل اسکیم تیار کرنے کو کہا۔


سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’اندرا کینٹین‘ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو مقامی کھانے کی عادات کے مطابق ماڈل اسکیم میں تبدیلی کرنا پڑسکتی ہے ۔ ماڈل تیار کرتے وقت اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ بینچ نے کہا کہ حکومت ایک ماڈل اسکیم تیار کرکے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اضافی غذائی اجناس فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔