مرکزی حکومت کرناٹک کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے: سدارمیا

سدارمیا نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ مرکزی حکومت قدرتی آفات کی وجہ سے آئے بحران کا سامنا کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ اپنے سلوگن ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے خلاف کام کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیل گاوی: کرناٹک کے سابق وزیراعلی سدارمیا نے الزام لگایا کہ مرکز کی قومی جمہوری اتحادی حکومت کرناٹک کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لئے راحت اور امدادی رقم مہیا کرانے میں امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

سدارمیا نے بدھ کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت قدرتی آفات کی وجہ سے آئے بحران کا سامنا کرنے والے لاکھوں لوگوں کو راحت پہنچانے میں ناکام رہی ہے اور وہ اپنے سلوگن ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے خلاف کام کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریاست کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کرنے والی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کی نیت ریاست کے لوگوں کو راحت پہنچانے کی نہیں تھی۔

انہوں نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس (نریندر مودی کے پاس) غیرملکوں کے دورے کرنے کا وقت ہے، لیکن کرناٹک اور مہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔جہاں لاکھوں لوگوں کو سیلاب نے بےحال کیا ہوا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے لوگوں نے فصل، گھر، گھریلو مویشی وغیرہ کھودیئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے لئے ابھی تک ایک بھی روپیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔