پنجاب: ایگزٹ پول کو وزیر اعلیٰ چنّی نے بتایا غلط، کہا ’10 مارچ کا انتظار کریں‘

ایگزٹ پول کے نتیجوں پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا کہ سیل بند ای وی ایم بتائیں گے کہ کیا ہونے والا ہے، اس کے لیے 10 مارچ کا انتظار کریں۔

چرنجیت چنّی، تصویر آئی اے این ایس
چرنجیت چنّی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اسمبلی انتخاب ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول کے نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا کے سروے کے مطابق پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بن سکتی ہے۔ ایگزٹ پول کے ان نتائج پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنّی نے کہا کہ سیل بند ای وی ایم بتائیں گے کہ آخر کیا ہونے والا ہے۔ اس کے لیے 10 مارچ کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں عآپ کو 41 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں اور اس کے حصے میں 76 سے 90 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ برسراقتدار کانگریس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے 19 سے 31 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں بی جے پی و امرندر سنگھ اتحاد کو 1 سے 4 سیٹیں، اور شرومنی اکالی دل کو 7 سے 11 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔