19000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر سڑک بنا کر بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام کرایا درج

جنرل لیفٹیننٹ جنرل چودھری نے بتایا کہ اس سڑک کو بنانے کے لیے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ملازمین نے اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے منفی 40 ڈگری تک کم درجہ حرارت میں کام کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی تنظیم گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ذریعہ لداخ کے املنگلا پاس پر 19000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر سڑک بنانے کے کارنامے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے بنانے کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری کو منگل کو ایک ورچوئل تقریب میں یہ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے پانچ نمائندوں نے چار ماہ کے عمل کے دوران بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اس دعوے کی تصدیق کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بولیویا میں یوٹرنکو آتش فشاں تک ایک لنک روڈ بنانے کے لیے دیا گیا تھا۔ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل چودھری نے اس موقع پربتایا کہ اس سڑک کو بنانے کے لیے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ملازمین نے اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے منفی 40 ڈگری تک کم درجہ حرارت اور آکسیجن کی سطح معمول سے 50 فیصد کم میں کام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔