جنرل بپن راوت کا جسد خاکی آج دہلی لایا جائے گا، آخری رسومات جمعہ کو ادا ہوں گی

ہیلی کاپٹر حادثہ میں جان گنوانے والے دفاعی سربراہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر مدھولیکا راوت کا جسد خادی آج دہلی لایا جائے گا، آخری رسومات جمعہ کو ادا کی جائیں گی

بپن راوت، تصویر سوشل میڈیا
بپن راوت، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: تمل ناڈو کے نیلگری میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثہ میں دفاعی سربراہ (سی ڈی ایس)، ان کی اہلیہ ڈاکٹر مدھولیکا راوت سمیت 13 افراد کا انتقال ہو گیا ہے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کا جسد خاکی آج دہلی لایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا جسد خادی دہلی چھاونی میں لایا جائے گا اور جمعہ کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ جسد خاکی کو ایک فوجی طیارے کے ذریعے قومی راجدھانی پہنچایا جائے گا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج دونوں ایوانوں میں تمل ناڈو کے نیلگری میں پیش آنے والے اس ہیلی کاپٹر حادثہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ آج صبح 11.15 بجے لوک سبھا اور پھر دوپہر کو راجیہ سبھا میں بیان دیں گے۔


غورطلب ہے کہ جنرل بپن راوت کا جس ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہو جانے کے سبب انتقال ہوا ہے اس میں ان کی اہلیہ سمیت 14 لوگ سوار تھے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی سیریز ہیلی کاپٹر نے سولور آرمی بیس سے پرواز بھری تھی، اس کے کچھ دیر بعد ہی یہ نیلگری میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے ٹوئٹ کر کے اس حادثہ کی تصدیق کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔