مہاتما بدھ کے راستے پر چل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہاتما بدھ کورونا وبا کے اس بحران کے وقت اور بھی زیادہ مطابقت رکھتے ہیں اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہاتما بدھ کورونا وبا کے اس بحران کے وقت اور بھی زیادہ مطابقت رکھتے ہیں اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کے روز دھم چکرا پریورتن دیوس اور اشاڈ پورنیما کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیتے ہوئے کہا ’’آج جبکہ کورونا وبا کے طور پر ہمیں بحران کا سامنا ہے تو مہاتما بدھ ہمارے لئے اور بھی زیادہ اہم ہو گئے ہیں۔ بدھ کے راستے پر چل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا ہم سامنا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے یہ کر کے دیکھایا ۔ بدھ کے تفکرات کے سلسلے میں دنیا کے ملک بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رہے ہیں، وہ ایک دوسرے کی طاقت بن رہے ہیں ۔ اس سمت میں ’انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن‘ کا ’کیئر وید پریئر انیشی ایٹو‘ بھی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھمپدا کا کہتا ہے ’’نفرت سے نفرت ختم نہیں ہوتی بلکہ نفرت محبت سے ، بڑے دل سے ، پیار سے ختم ہو تی ہے۔ آفات کے وقت دنیا نے محبت کی ، ہم آہنگی کی اس طاقت کو محسوس کیا ہے ‘‘۔


وزیر اعظم نے ملک کے باشندوں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ’’ آج کے ہی دن بھگوان بدھ نے ’بدھدتوا‘ حاصل کرنے کے بعد دینا کو اپنا پہلا گیان دیا تھا ۔ ہمارے یہاں کہا گیا ہے ، جہاں گیان ہے ، وہیں کمال ہے ، وہیں پورنیما ہے۔ اور جب مبلغ خود بدھ ہوں ، تو فطری بات ہے کہ یہ ’گیان‘ دنیا کی فلاح و بہبود کامتبادل بن جاتا ہے ۔

بدھ جب پولتے ہیں تو صرف الفاظ نہیں نکلتے ، بلکہ دھم چکر کا پریورتن ہوتا ہے۔ تب انہوں نے پانچ شاگردوں کو پیغام دیا تھا، لیکن آج پوری دنیا میں ان الفاظ کے پیروکار ہیں، بدھ میں عقیدت رکھنے والے لوگ ہیں ‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */