راہل کی قیادت والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج جموں و کشمیر میں ہوگی داخل، سخت حفاظتی انتظامات

ملک کے کئی حصوں سے گزرنے کے بعد کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری آج آخری مرحلے میں خطہ جموں کے گیٹ وے لکھن پور کے راستے جموں و کشمیر میں داخل ہوگی

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو یاترا / تصویر ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

بھارت جوڑو یاترا / تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

جموں: ملک کے کئی حصوں سے گزرنے کے بعد کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری آج آخری مرحلے میں خطہ جموں کے گیٹ وے لکھن پور کے راستے جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔

یاترا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا، ’’یہ یاترا رات کے وقفے کے ساتھ لکھن پور میں داخل ہوگی اور ہٹلی موڑ (کٹھوعہ ) سے اگلے دن چڈوال (23 کلومیٹر) کے لئے روانہ ہوگی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ 21 جنوری کو ایک دن کے آرام کے بعد، یاترا اگلے دن ہیرا نگر سے ڈگر حویلی، نانک چک (21 کلومیٹر) سانبہ ضلع میں دوبارہ شروع ہوگی۔ ذرائع نے بتایا، "یہ آگے 23 جنوری کو وجئے پور سے ستواری تک شروع ہوگی اور سدھرا میں رات کو ٹھہرے گی۔"

ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، شیوسینا لیڈر سنجے راوت، سی پی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی، اے این سی کے مظفر شاہ اور کئی دیگر بھی یاترا میں شامل ہوں گے۔ دریں اثنا، یاترا کے راستے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔