فوج نے کی مقامی ملی ٹینٹوں سے سرنڈر کرنے کی اپیل، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ویڈیو میں ایک فوجی افسر کو ملی ٹنٹوں کے والدین کو یہ یقین دہانی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر ان کے بچے واپس آگئے تو فوج انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر / یو این آئی
کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: فوج نے مقامی ملی ٹنٹوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سرنڈر کرنے والے ملی ٹنٹؤں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ فوج کی طرف سے یہ اپیل سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کی گئی ہے، جس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں تین ملی ٹنٹوں کے والدین کو اپنے بچوں کو واپس آنے کی تاکید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک فوجی افسر کو ملی ٹنٹوں کے والدین کو یہ یقین دہانی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر ان کے بچے واپس آگئے تو فوج انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد رمضان شیخ نامی ملی ٹنٹ کے اہلخانہ اس کو گھر واپس آںے کی اپیل کر رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والےعابد رمضان شیخ نے 19 فروری 2018 میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔


ویڈیو میں اس کے اہلخانہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’مہربانی کرکے گھر واپس آجاؤ اور نئی زندگی شروع کرو۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ آپ کہاں ہیں لیکن جہاں بھی ہو گھر واپس آجاؤ‘۔ اس ویڈیو میں انیس سالہ ملی ٹنٹ ارجمند گلزار ڈار کے اہلخانہ سے ایک فوجی افسر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر آپ کا اپنے بیٹے کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے تو اس کو بتائیں فوج اس کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ارجمند گلزار نے 31 جنوری 2018 میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ویڈیو میں اسی طرح یاسر احمد پرے نامی ملی ٹنٹ جس نے 20 جون 2019 میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے، کو بھی سرنڈر کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔