فضائیہ میں 5 جولائی تک اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے ہوگا رجسٹریشن

بھرتی کے لیے وضع کردہ قواعد کے مطابق 29 دسمبر 1999 سے 29 جون 2005 تک پیدا ہونے والے غیر شادی شدہ مرد امیدوار (دونوں تاریخوں سمیت) اس بھرتی کے اہل ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جودھ پور: فضائیہ میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویر وں کی بھرتی کے لیے عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن 5 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔ فضائیہ کے مطابق اس کے لیے گزشتہ چوبیس جون سے آن لائن رجسٹریشن شروع کر دیا گیا ہے اور خواہشمند امیدواروں کو اگنی پتھ وائی ڈاٹ سی ڈی اے سی ڈاٹ ان پر لاگ ان کر کے اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے پانچ جولائی کی شام پانچ بجے تک آن لائن رجسٹریشن کرایا جا رہا ہے۔

بھرتی کے لیے وضع کردہ قواعد کے مطابق 29 دسمبر 1999 سے 29 جون 2005 تک پیدا ہونے والے غیر شادی شدہ مرد امیدوار (دونوں تاریخوں سمیت) اس بھرتی کے اہل ہوں گے۔ بارہویں جماعت یا اس کے مساوی امتحان ریاضی، فزکس اور انگریزی کے ساتھ فیکلٹی آف سائنس میں مضامین کے ساتھ اور فیکلٹی آف آرٹس اینڈ کامرس میں کسی بھی مضمون میں 50 فیصد نمبروں کے ساتھ انگریزی مضمون میں 50 فیصد نمبر یا تین سالہ انجینئرنگ ڈپلومہ ہولڈر یا دو سالہ پیشہ ورانہ کورس پاس امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو 250 روپے (دو سو پچاس روپے) فیس ادا کرنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔