ریاسی میں بزدلانہ حملہ کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا: شاہ

یاتریوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے بعد بس کھائی میں گر گئی تھی، جس میں کم از کم نو یاتریوں کی موت ہو گئی تھی اور 33 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مودی کی کابینہ میں حلف لینے کے فورا بعد ہی امت شاہ نے جموں و کشمیر کے ریاسی میں یاتریوں کی بس پر حملہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔

شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "جموں و کشمیر کے ریاسی میں یاتریوں پر حملے کے واقعہ سے بہت دکھی ہوں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور ڈی جی پی سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ اس بزدلانہ حملہ کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا“۔


انہوں نے کہا کہ ’’مقامی انتظامیہ فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ بھگوان ہلاک شدگان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔“

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے بعد بس کھائی میں گر گئی تھی، جس میں کم از کم نو یاتریوں کی موت ہو گئی تھی اور 33 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔