جموں و کشمیر کے اودھم پور میں دہشت گردانہ حملہ، سی آر پی ایف کا ایک انسپکٹر شہید

دوپہر تقریباً تین بجے سیکورٹی فورس گشت لگانے میں مصروف تھے، اسی دوران جنگل میں ان کا سامنا دہشت گردوں سے ہو گیا اور تصادم کے دوران ایک جوان شہید ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر میں ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اودھم پور کے ڈوڈو بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان یہ تصادم پیش آیا جس میں ایک جوان کی شہادت ہو گئی۔ سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی کی مشترکہ ٹیم پر اچانک دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے سبب ایک انسپکٹر کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملہ کے بعد تلاشی مہم جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر تقریباً 3 بجے سیکورٹی فورسز کے اہلکار گشت لگانے کا کام کر رہے تھے۔ اسی دوران جنگل میں ان کا سامنا دہشت گردوں سے ہو گیا۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ آس پاس کے علاقے میں بڑے پیمانے پر گھیرا بندی کر لی گئی ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملہ میں سی آر پی ایف انسپکٹر کلدیپ سنگھ شہید ہوئے ہیں۔ وہ ہریانہ کے باشندہ تھے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں تک جموں و کشمیر میں دہشت گرد خاموش تھے، لیکن اب ان کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ اودھم پور کا علاقہ کئی سالوں تک کشمیر کے مقابلے میں پرسکون رہا ہے، لیکن اب یہاں بھی حملے بڑھ گئے ہیں۔ اس علاقے مین سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ کاص طور سے پیر پنجال رینج کے جنوبی علاقوں میں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔