دیوریا میں خوفناک سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

جلجیت سنگھ نے بتایا کہ اس حادثہ میں رام پرکاش، وشیشتھا، انکور پانڈے، رامانند موریہ، رام سمجھ اور ایک دیگر شخص کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
user

یو این آئی

دیوریا: اتر پردیش میں دیوریا ضلع کے گوری بازار علاقے میں پیر کی دیر رات بولیرو اور بس کے درمیان تصادم میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر رودر پور، جلجیت سنگھ نے بتایا کہ کچھ لوگ پیر کی رات دیر گئے کشی نگر ضلع سے ایک بولیرو میں تلک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے کہ گوری بازار علاقے میں پنہا موڑ پر، بولیرو سواری کو لے جانے والی بس سے ٹکرا گئی۔

جلجیت سنگھ نے بتایا کہ اس حادثہ میں رام پرکاش، وشیشتھا، انکور پانڈے، رامانند موریہ، رام سمجھ اور ایک دیگر شخص کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جو ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج رہی ہے۔ اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔