کورونا کے یومیہ کیسز میں خوفناک اضافہ، 7 ہزار سے زائد نئے معاملے درج

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ 19 کے 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اومیکرون کے سب ویرینٹ بی اے 4 اور بی اے 5 کو کیسز کی رفتار میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز (7240) رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 8 لوگوں کی جان چلی گئی۔ ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے اب تک 5 لاکھ سے زیادہ (524723) اموات درج کی جا چکی ہیں۔ فی الحال، ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کووڈ کیسز کی خطرناک رفتار کا اندازہ اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 8 جون کو پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ وہیں 7 جون کو تقریباً چار ہزار نئے مریض پائے گئے۔ مہاراشٹر، دہلی اور کیرالہ میں کورونا کے معاملوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا، جس کی وجہ سے کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔


ملک بھر میں کورونا کے معاملوں کی مجموعی تعداد 43197522 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 32498 ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر 42640301 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ تاحال مجموعی طور پر 524723 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا ٹیکہ کاری کے تحت ملک بھر میں ویکسین کی 1945981691 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔