کیرالہ میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 9 افراد ہلاک، 40 زخمی

کیرالہ میں وڈّکن چیری کے قریب منگلم میں جمعرات کی صبح سیاحوں کی بس اور سرکاری کےایس آر ٹی سی کی بس کے درمیان ٹکر میں 9 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پلکڑ: کیرالہ میں وڈّکن چیری کے قریب منگلم میں جمعرات کی صبح سیاحوں کی بس اور سرکاری کےایس آر ٹی سی کی بس کے درمیان ٹکر میں 9 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پلکڑ ضلع کے منگلم میں رات 12 بجکر 5 منٹ پر کوٹارکڑا سے کوئمبٹور جانے والی بس کو ایک سیاحوں کی بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بس دلدل میں گر گئی۔ اس حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ حادثہ کے وقت بس میں ایرناکولم کے مار بیسل کے ودیانکیتن اسکول کے 42 طلباء اور پانچ اساتذہ سوار تھے۔


تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں پلکڑ ڈسٹرکٹ اسپتال، تھریسور میڈیکل کالج، الاتھور تعلق اسپتال اور وڈکنچیری کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ الاتھور اور وڈکنچیری سے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔