ممبئی ناسک ہائی وے پر ٹرک اور جیپ میں خوفناک ٹکر، 6 افراد ہلاک

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ کھڈاولی پھاٹا ایک بڑے حادثے کا علاقہ بن چکا ہے اور یہاں کئی بڑے اور معمولی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تھانے: بھیونڈی کے قریب ممبئی-ناسک ہائی وے پر ایک کنٹینر ٹرک نے مسافر جیپ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ضلعی عہدیداروں نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی جانے والا کنٹینر بردار ٹرک مسافر جیپ سے ٹکرا گیا اور خوفناک کھڈاولی فاٹا پر ہائی وے سے کم از کم 50 فٹ دور گر گیا۔

جیپ میں سوار دو خواتین سمیت چھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ زخمیوں کو کلوا اور بھیونڈی کے سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت 15 سالہ چنمئی وکاس شندے، 27 سالہ چیتالی سوشانت پمپلے، 50 سالہ سنتوش اننت جادھو، 51 سالہ وسنت دھرم جادھو، ریا کشور پارسیدھی اور پرجول شنکر پھرکے کے طور پر کی گئی ہے۔


زخمیوں میں 22 سالہ کرونل دنیشور بھامرے، 29 سالہ چیتنا گنیش وازے اور 30 ​​سالہ دلیپ کمار وشوکرما شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ کھڈاولی پھاٹا ایک بڑے حادثے کا علاقہ بن چکا ہے اور یہاں کئی بڑے اور معمولی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے پر زور دیا۔ بھیونڈی سے پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی، سڑک پر ٹریفک جام کو صاف کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی، تاکہ اصل وجہ معلوم کی جا سکے، آیا کوئی ڈرائیور نشے میں تھا یا نہیں؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔