تمل ناڈو میں خوفناک حادثہ، گہری کھائی میں جا گری سیاحوں کی وین، 9 افراد کی دردناک موت

متوفیوں میں کچھ ملپورم اسکول کے اساتذہ تھے جو اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے تمل ناڈو کے اس علاقے میں پہنچے تھے۔ انہوں نے پہلے اتھیراپلی واٹرفال کا دورہ کیا اور پھر والپرائی کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 تمل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع کے والپرائی پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کیرالہ سے آنے والی سیاحوں کی وین گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 9 اساتذہ کی موت ہو گئی جب کہ ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وین میں 13 افراد سوار تھے، یہ سبھی کیرالہ کے ملپورم ضلع کے رہنے والے تھے جو والپرائی گھومنے آئے تھے اور واپس ٹوٹتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ خبروں کے مطابق وین جب والپرائی- پولاچی پہاڑی سڑک سے نیچے اتررہی تھی، تبھی 13ویں ہیئرپین موڑ پر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ اس کے بعد وین بیریئر سے ٹکرائی اور گہری کھائی میں گرگئی۔


حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی پوری طرح سے تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں 7 خواتین اور ایک مرد شامل تھے۔ ایک اور زخمی شخص بعد میں پولاچی کے سرکاری اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر کھائی سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن انجام دیا۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیوں میں کچھ ملپورم کے ایک اسکول کے اساتذہ تھے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے تمل ناڈو کے اس علاقے میں پہنچے تھے۔ انہوں نے پہلے اتھیراپلی واٹرفال کا دورہ کیا اور پھر والپرائی کی طرف روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد اسکول میں سرپرستوں اور مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ کیرالہ پولیس نے کہا کہ وہ تمل ناڈو پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


اس دردناک واقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے اور انہوں نے متوفیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ پولیس فی الحال حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔