پونے کے لوناولا میں خوفناک حادثہ، بے قابو بس 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 13 افراد ہلاک

مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثہ میں 13 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 25 افراد زخمی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، جس سے 13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس انتظامیہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کی مدد سے امدادی کام شروع کیا۔ بس میں بہت سے لوگ سوار تھے، جنہیں بچانے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔ موقع پر انتظامی افسران کے ساتھ لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لوناولا کے قریب کھنڈالہ گھاٹ علاقے میں شندروپا مندر کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں سے گزرنے والی ایک بس سائیڈ بیریئر کو توڑ کر تقریباً 500 فٹ گہری وادی میں جا گری۔ یہ بس ممبئی سے پونے جا رہی تھی۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح 4.30 بجے پیش آیا۔


واقعے کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ موقع پر کرین طلب کر لی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ایمبولینس بھی زخمیوں کو لے جانے کے لیے پہنچ گئی ہے۔ رائے گڑھ کے ایس پی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔