لیہہ میں خوفناک حادثہ، اسکولی بس 200 میٹر گہری کھائی میں گری، 6 افراد کی موت، دیگر 19 زخمی

بس میں تقریباً 25 مسافر تھے جن میں 2 بچے اور 23 اسکولی ملازمین تھے، یہ بس ایک ملازم کی شادی میں شامل ہونے کے لیے ڈُربک جا رہی تھی تبھی ڈُربک موڑ کے پاس یہ ایک گہری کھائی میں جا گری۔

<div class="paragraphs"><p>کھائی میں گری بس، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/SajjadKargili_">@SajjadKargili_</a></p></div>

کھائی میں گری بس، تصویر@SajjadKargili_

user

قومی آوازبیورو

لیہہ کے ڈُربک علاقے میں جمعرات کو ایک انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم و بیش 6 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہاں ایک اسکول بس 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے۔ اس میں سوار 19 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

اس حادثہ کی خبر ملتے ہی بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن چلا کر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔ لیہہ کے ڈپٹی کمشنر نے حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ زخمیوں کو فوج اور سی ایچ سی تانگتسے ہیلتھ سروس سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں تقریباً 25 مسافر سوار تھے جن میں 2 بچے اور 23 اسکولی ملازمین تھے۔ یہ بس ایک اسکولی ملازم کی شادی میں شامل ہونے کے لیے ڈُربک جا رہی تھی، تبھی ڈُربک موڑ کے قریب بس گہری کھائی میں جا گری۔


بتایا جاتا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو لیہہ کے ضلع اسپتال لے جانے کے لیے تین ہیلی کاپٹرس کو تعینات کیا ہے۔ دفاعی کام ہندوستانی فوج، لداخ پولیس، ریونیو محکمہ کے افسران اور مقامی باشندوں کے ذریعہ سرگرمی کے ساتھ شروع کیا گیا۔ سبھی نے مل کر زخمیوں کو طبی خدمات تک پہنچانے میں مدد کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔