تلنگانہ: ’پرجا پالن‘ ایپلی کیشن فارم لانچ، کانگریس حکومت انتخابی وعدے پورا کرنے کے لیے پرعزم

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارک کانگریس کی چھ گارنٹیوں کو نافذ کرنے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تلنگانہ میں پرجا پالن ایپلی کیشن فارم لانچ</p></div>

تلنگانہ میں پرجا پالن ایپلی کیشن فارم لانچ

user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ میں پہلی بار حکومت بنانے والی کانگریس پارتی نے چھ گارنٹی نافذ کرنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔ اب انتخابی وعدوں کو زمین پر اتارنے کے لیے حکومت نے ’پرجا پالن‘ ایپلی کیشن فارم لانچ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ ’’ان کی پالیسی میں عوام سب سے پہلے آتی ہے۔ حکومت کو لوگوں کے پاس جانا چاہیے۔‘‘

دراصل تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارک کانگریس کی چھ گارنٹی نافذ کرنے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کیے ہیں۔ اسی کے پیش نظر بدھ کے روز کانگریس حکومت کے ذریعہ ’پرجا پالن‘ ایپلی کیشن فارم لانچ کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ’’کانگریس تلنگانہ کے لوگوں کو ابھے ہستم یعنی چھ گارنٹی دے رہی ہے۔‘‘


وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ’’کانگریس حکومت پوری ریاست کے گاؤں، نگر پالیکا وارڈس اور ضلعوں میں ’پرجا پالن‘ منعقد کرے گی۔ ہمارا مقصد سبھی لوگوں کی مدد کرنا ہے۔‘‘ ریونت ریڈی نے اس دوران بتایا کہ پرجا بھون میں 20 ہزار سے زیادہ درخواست نامے دیے گئے تھے۔ بیشتر لوگوں کے ایشوز زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس لیے حکومت نے لوگوں کے درمیان جانے کا فیصلہ لیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’لوگوں کو حکومت کے پاس آنا پڑے، ایسے حالات ٹھیک نہیں۔ اب حکومت کو عوام کے درمیان جانا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔