تلنگانہ: انتخابی تشہیر کے دوران بی آر ایس رکن پارلیمنٹ پر چاقو سے حملہ، اسپتال میں داخل

حملہ کے بعد رکن پارلیمنٹ پربھاکر ریڈی کے حامیوں نے حملہ کرنے والے کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کر دی، حملہ آور کی شناخت راجو کی شکل میں ہوئی، حملے کے پیچھے کا مقصد پتہ نہیں چل پایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ اسمبلی انتخاب کے لیے پیر کو سدی پیٹ ضلع میں انتخابی تشہیر کے دوران بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) امیدوار اور رکن پارلیمنٹ کے. پربھاکر ریڈی پر بھیڑ میں سے ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ریڈی زخمی ہو گئے جس کے بعد انھیں آناً فاناً میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ اب خطرے سے باہر بتاے جا رہے ہیں۔

سدی پیٹ میں بی آر ایس رکن پارلیمنٹ کوٹھا پربھاکر ریڈی پر ہوئے حملے پر تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تملسائی سوندریہ راجن نے کہا کہ ’’جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسے واقعات جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔‘‘ گورنر نے ڈی جی پی کو انتخابی مدت کے دوران انتخاب لڑنے والے امیدواروں اور انتخابی تشہیر کرنے والوں کی جانچ و سیکورٹی یقینی کرنے کے لیے سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔


واقعہ دولت آباد ڈویژن کے سرمپلی گاؤں میں اس وقت ہوئی جب میڈک سے لوک سبھا رکن اور اسمبلی انتخاب میں بی آر ایس امیدوار کے. پربھاکر ریڈی ایک گھر سے باہر آ رہے تھے، جب حملہ آور نے ان کے پیٹ میں چاقو مار دیا۔ واقعہ کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی۔

حملے کے بعد ریڈی کو شروع میں گجویل اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں سے حیدر آباد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ حملے کے بعد رکن پارلیمنٹ کے حامیوں نے شخص کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کر دی۔ حملہ آور کی شناخت راجو کی شکل میں ہوئی۔ حملے کے پیچھے کا مقصد فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا اور جانچ شروع کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔