تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے آسام میں راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ پر حملہ کی مذمت کی

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے پیر کے روز بی جے پی کے زیر اقتدار آسام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڈو نیا یاترا' پر حملے کی مذمت کی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے پیر کے روز بی جے پی کے زیر اقتدار آسام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڈو نیا یاترا' پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ پر 'منصوبہ بند حملوں' کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا، ’’ملک کی آزادی کے لیے لڑنے والی پارٹی پر حملہ انتہائی شرمناک ہے۔ وہ ڈرا رہے ہیں لیکن اس سے آگے بڑھنے کے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی۔‘‘ دریں اثنا، کانگریس پارٹی کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے راہل گاندھی کے دورہ پر حملے کی مذمت کی اور احتجاج کے طور پر حیدرآباد میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا۔

تلنگانہ میں پارٹی امور کی کانگریس انچارج دیپا داس منشی اور ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور صنعت ڈی سریدھر بابو نے پیر کی رات کینڈل لائٹ ریلی میں شرکت کی۔


بشیر باغ میں بابو جگ جیون رام کے مجسمہ سے حسین ساگر جھیل کے قریب امبیڈکر مجسمہ تک احتجاج کیا گیا۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ، سابق ایم پی مدھو یاشکی گوڑ اور دیگر قائدین نے کینڈل لائٹ ریلی میں شرکت کی۔

ٹی پی سی سی نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم بی جے پی کے غنڈوں کی طرف سے کئے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہماری اپیل پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔