او بی سی ریزرویشن بڑھانے کا مطالبہ نہ کرنے والے کوپارلمیانی حلقہ میں نہ آنے دیں : تیجسوی

ریزرویشن پر سیاست کو تیز کرتے ہوئے آر جے ڈی کے تیجسوی نے ان پارلیمانی ارکان کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے جو پسماندہ کے ریزرویشن بڑھانے کا مطالبہ نہیں کریں گے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے غریب اعلیٰ طبقات کو ریزرویشن دیئے جانے کے بعد پسماندہ اور دلت طبقہ کے لیڈران کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے آج کہاکہ اس طبقہ کے ویسے ممبران پارلیمنٹ کو حلقہ میں داخل نہ ہونے دیں جنہوں نے بہوجن سماج کے ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) لیڈر تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ ” اگر آپ کا ایم پی پسماندہ اور دلت ہے تو اسے اپنے علاقے میں مت داخل ہونے دو ، کیونکہ انہوں نے آپ کے اور پس ماندہ طبقات کے ریزرویشن کو بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا ۔ ایسے بزدل اور ڈرپوک لوگ آپ کے ایم پی بننے کے لائق نہیں ہیں۔“

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ وہ اعلیٰ طبقہ کے رزیرویشن کا نہیں بلکہ اس سے متعلقہ قانون کو نافذ کرنے کے طریقہ کار کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معاشی طور سے کمزور اعلیٰ طبقات کو دس فیصد ریزرویشن دیئے جانے کے لئے آئین میں ترمیم کرنے سے قبل نہ تو کوئی جانچ کی گئی نہ سروے کیا گیا اور نہ ہی کسی کمیشن کی تشکیل کی گئی ۔ مرکزی حکومت کے آنا فانا میں اس آئین ترمیمی بل کے جلد بازی میں نافذ کئے جارہے اس ریزرویشن کا حشر بھی نوٹ بندی جیسا ہی ہوگا۔

یادو نے سپریم کورٹ کے مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں آج بہار حکومت کی کڑی پھٹکار لگائے جانے کے سلسلے میں ایک دیگر ٹوئٹ میں کہاکہ ” وزیراعلیٰ نتیش کمار کا ضمیر گنگا میں ڈوب کر خلیج بنگال میں ضم ہو گیاہے ۔ ‘‘
سپریم کورٹ کے اتنے سخت ریمارکس کے بعد بھی وزیراعلیٰ خاموش ہیں“۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔