تیجسوی یادو ای ڈی کے دفتر پہنچے، لینڈ فار جاب معاملہ میں پوچھ گچھ

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد کے بیٹے تیجسوی یادو پٹنہ میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ ای ڈی کے عہدیدار ان سے لینڈ فار جاب (زمین کے عوض ملازمت) معاملے میں پوچھ گچھ کریں گے

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد کے بیٹے تیجسوی یادو منگل کو پٹنہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے۔ ای ڈی کے عہدیدار ان سے لینڈ فار جاب (زمین کے عوض ملازمت) معاملے میں پوچھ گچھ کریں گے۔

تیجسوی کے یہاں پہنچنے سے پہلے بڑی تعداد میں آر جے ڈی کارکن ای ڈی کے دفتر پہنچ چکے تھے۔ کارکنوں نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ اس دوران کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔

تیجسوی کے ساتھ سابق وزیر شیام رجک، قانون ساز کونسلر سنیل کمار سنگھ، شکتی یادو سمیت کئی لوگ یہاں پہنچے۔ قانون ساز کونسلر سنگھ نے کہا کہ لالو پرساد کے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ حکومت گرتے ہی ای ڈی کے اہلکار پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ لالو پرساد کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور ان سے 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پیر کو تیجسوی کے والد اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد سے بھی ای ڈی حکام نے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق افسران نے 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے دوران لالو یادو سے تقریباً 50 سوالات پوچھے۔


گزشتہ روز بھی جب لالو پرساد سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی تو ان کے حامی بڑی تعداد میں ای ڈی کے دفتر میں جمع ہو گئے تھے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف نعرے بازی کی۔

لالو پرساد کی بڑی بیٹی اور راجیہ سبھا کی رکن میسا بھارتی نے کہا، "ملک پر حکومت کرنے والے لوگ سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بیمار کو 10 گھنٹے تک ای ڈی کے دفتر میں رہنے پر مجبور کیا۔ میں دو سے تین بار دوا دینے کے لیے اندر گئی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔