مودی حکومت کے خلاف تلگودیشم ارکان کا پارلیمنٹ احاطہ میں احتجاج

تیلگو دیشم پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے آندھرا پردیش کے تئیں منصفانہ رویہ اختیار نہیں کیا اور کئی منصوبےجن پر عمل ہونا تھا، اسے آگے نہیں بڑھنے دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب پلے کارڈز کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے ریاست سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ان احتجاجی ارکان پارلیمنٹ نے اے پی کو خصوصی درجہ مرکز کی جانب سے نہ دیئے جانے اور اے پی سے انصاف نہ کرنے پر مودی زیرقیادت مرکزی حکومت پرشدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ اے پی تنظیم نو قانون میں جو وعدے کئے گئے تھے، ان تمام وعدوں پر عمل کیا جائے۔ساتھ ہی پولاروم پروجیکٹ کیلئے مرکز سے وصول طلب فنڈس جاری کئے جائیں۔ضلع کڑپہ میں اسٹیل پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اے پی کے لئے علیحدہ ریلوے زون کا بھی مرکزی حکومت کی جانب سے قیام عمل میں لایاجانا چاہیے۔ان تمام مطالبات کی تکمیل تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے اے پی سے انصاف کا بھی مطالبہ کیا۔ان ارکان پارلیمنٹ نے کہاکہ ماضی میں تلگودیشم پارٹی نے مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ریاست سے ہورہی ناانصافی کو اجاگر کیا تھا۔اسی طرح اس سیشن میں اے پی تنظیم نو قانو ن کے وعدوں پر عمل کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ا ن کی پارٹی احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو وعدے اے پی کے ساتھ کئے گئے تھے، ان وعدوں پر عمل کیاجانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔