توانگ تصادم: راجناتھ کی فوجی سربراہان، این ایس اے چیف اور سی ڈی ایس کے ساتھ میٹنگ ختم، 12 بجے پارلیمنٹ میں دیں گے بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی پر ہم متحد ہیں، لیکن حکومت کو ایماندار ہونا چاہیے، پارلیمنٹ میں بحث کرا کر ملک کو مودی حکومت بھروسے میں لے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh
user

قومی آوازبیورو

اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں 9 دسمبر کو ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان تصادم کو لے کر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ایک اہم میٹنگ کی۔ یہ ایمرجنسی میٹنگ آرمی چیف منوج پانڈے کے ساتھ ہوئی جس میں این ایس اے چیف اور سی ڈی ایس بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے لیے راجناتھ سنگھ نے تینوں فوجی سربراہان کو بلایا تھا اور توانگ تصادم معاملے پر سبھی سے تبادلہ خیال ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں سی ڈی ایس مکند نرونے نے بھی شرکت کی جن سے سرحد پر ہند-چین حالات کو لے بات چیت ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج 12 بجے راجناتھ سنگھ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں اپنا بیان دیں گے۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کانگریس نے توانگ کے واقعہ پر حکومت سے ایوان میں بحث کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی پر ہم متحد ہیں، لیکن حکومت کو ایماندار ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ میں بحث کرا کر ملک کو مودی حکومت بھروسے میں لے۔ کانگریس نے کہا کہ حکومت ڈھلمل رویہ چھوڑ کر سخت لہجے میں چین کو سمجھائے کہ اس کی ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */