راہل گاندھی کے خلاف وائناڈ سے الیکشن لڑنے والے تشار یو اے ای میں گرفتار

کیرالہ میں بی جے پی کی قیادت میں دوسرے سب سے بڑے بی ڈی جے ایس کے لیڈر تشار ویلاپلی کو منگل کی دیر شام کو شارجہ کے پاس واقع عجمان سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کوچی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے سامنے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) امیدوار کے طورپر وائناڈ سے الیکشن لڑنے والے بھارت دھرم جن سینا (بی ڈی جے ایس) کے صدر تشار ویلاپلی کو چیک باؤنس کے معاملے میں متحدہ عرب امارات پولس نے عجمان سے گرفتار کرلیا۔

کیرالہ میں بی جے پی کی قیادت میں دوسرے سب سے بڑے بی ڈی جے ایس کے لیڈر تشار ویلاپلی کو منگل کی دیر شام کو شارجہ کے پاس واقع عجمان سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔


بنیادی طورپر تریشور کے رہنے والے اور اب عجمان میں بس چکے تاجر نازل عبداللہ نے یو اے ای پولس میں درج کرائی اپنی شکایت میں تشار کو ایک کروڑ درہم یعنی 19 کروڑ روپے کا چیک نہ بھیجنے اور چیک باؤنس ہونے کا دعوی کیا ہے۔ دو دن پہلے پولس نے معاملہ درج کرانے کے بعد نازل نے تشار کو عجمان کے ایک ہوٹل میں چیک باؤنس ہونے سے متعلق معاملے کو سلجھانے کے لئے بات چیت کرنے کے لئے بلایا تھا۔

چیک کا یہ معاملہ 10سال پرانا ہے جو تعمیراتی کمپنی بوئنگ کے خریب کی ادائیگی سے جڑا ہوا ہے۔ نازل اس وقت اسی علاقے کا چھوٹا ٹھیکے دار تھا۔ لیکن نازل کو دیئےگئے چیک میں تاریخ کا ذکر نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ باؤنس کر گیا۔


تشار کے ہوٹل میں آتے ہی یو اے ای پولس نے اسے حراست میں لے لیا اور اسے ہوٹل سے باہر لے گئی اور بعد میں مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

اس دوران تشار اور ان کے والد ویلاپنی ناتے سن، جو نارائن دھرم پریپالن کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، نے معاملے سے متعلق ضروری دستاویز جمع کرکے امارات کے کچھ اہم تاجروں کو تشار کو قانونی طریقے سے رہا کرانے کی کوشش میں لگایا ہے۔


واضح رہے کہ حال ہی میں مکمل ہوئے لوک سبھا انتخابات میں کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے میں راہل گاندھی کے ہاتھوں تشار کو کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */