دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بارود کو آگ لگانے کے برابر ہوگا: محبوبہ مفتی

محبوبہ ممفتی نے کہا کہ دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بارود کو آگ لگانے کے برابر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ہاتھ اس دفعہ کے خلاف اٹھیں گے وہ ہاتھ ہی نہیں بلکہ پورا جسم جل کر راکھ ہو جائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بارود کو آگ لگانے کے برابر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہاتھ اس دفعہ کے خلاف اٹھیں گے وہ ہاتھ ہی نہیں بلکہ پورا جسم جل کر راکھ ہوجائے گا۔

محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز یہاں اپنی جماعت پی ڈی پی کے 20 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں شیر کشمیر پارک میں منعقدہ ایک پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: 'ہم مرکزی سرکار سے کہنا چاہتے ہیں کہ دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا بارود کو آگ لگانے کے برابر ہوگا۔ جو ہاتھ اس دفعہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے لئے اٹھیں گے وہ ہاتھ ہی نہیں بلکہ پورا جسم جل کر راکھ ہوجائے گا'۔


دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بارود کو آگ لگانے کے برابر ہوگا: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مرکزی حکومت نے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 100 اضافی کمپنیاں کشمیر روانہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور وادی میں یہ افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ مرکزی حکومت دفعہ 35 اے کو منسوخ کرسکتی ہے۔


وادی میں نیم فوجی دستوں کی اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے اس ہنگامی اقدام نے وادی بھر میں خوف و ہراس کا ماحول برپا کردیا ہے۔ تاہم مرکزی اور ریاستی حکومت مرکزی نیم فوجی دستوں کی 100 اضافی کمپنیاں وادی بھیجنے کی ضرورت درکار پڑنے کی وجہ بیان کرنے پر خاموش ہیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 35 اے اس وقت عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔

دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بارود کو آگ لگانے کے برابر ہوگا: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے جلسے سے خطاب کے دوران مرکزی حکومت کو دفعہ 35 اے معاملے پر سخت پیغام بھیجنے کے علاوہ نیشنل کانفرنس اور علاحدگی پسند رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس پر قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کو ریاست میں داخلہ دینے اور علاحدگی پسند رہنماؤں پر بات چیت سے دور بھاگنے کا الزام لگایا۔

پی ڈی پی صدر نے کہا کہ وہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے لئے جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا 'بہت سے حربے آزمائے جائیں گے۔ پی ڈی پی کو ستایا جائے گا کیونکہ انہیں بھی معلوم ہے کہ اگر جموں وکشمیر میں کوئی جماعت سچائی پر ہے تو وہ پی ڈی پی ہے۔ وہ میرا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔ ہم جس لڑائی کی تیاری کر رہے ہیں وہ لڑائی لڑنے کے دوران محبوبہ مفتی کو بھی جیل میں بند کیا جاسکتا ہے۔ لیکن پی ڈی پی جموں وکشمیر کے تشخص اور دفعہ 370 کے لئے آخری دم تک لڑے گی'۔


دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بارود کو آگ لگانے کے برابر ہوگا: محبوبہ مفتی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔