سڑک حادثات میں تمل ناڈو سر فہرست

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حادثات دیہی علاقوں میں پیش آئے جن میں دیہی سڑکوں پر 3227 اور شہری سڑکوں پر 1090 افراد ہلاک ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو سڑک حادثات میں سر فہرست ہے جبکہ کیرالہ ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ 2022 میں زمینی  نقل و حمل کی وزارت کے ذریعہ شائع کردہ سڑک حادثات کے اعدادوشمار کے مطابق، کیرالہ سڑک حادثو میں  اتر پردیش اور کرناٹک سے اوپر ہو کر  تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ دستیاب تفصیلات ریاست میں اے آئی کیمروں کو لاگو کرنے سے پہلے کی ہیں۔ جون 2023 کے بعد، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کیرالہ میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

64,105 حادثات کے ساتھ تمل ناڈو سرفہرست ہے، اس کے بعد مدھیہ پردیش 54,432 حادثات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تمل ناڈو 2019 سے ملک میں سڑک حادثات میں سرفہرست ہے۔ کیرالہ، جو 2019 سے پانچویں نمبر پر تھا، اب تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔


41,746 حادثات میں 22,595 جانیں ضائع ہونے کے ساتھ حادثاتی اموات میں اتر پردیش سرفہرست ہے۔ اموات کی شرح 13.4 فیصد ہے۔ تمل ناڈو (17,884) دوسرے نمبر پر ہے، اور مہاراشٹر (15,224) تیسرے نمبر پر ہے۔ مدھیہ پردیش چوتھے نمبر پر ہے (13,427)، اس کے بعد کرناٹک پانچویں نمبر پر (11,702) ہے۔ پہلی پانچ ریاستوں میں حادثات میں ہونے والی اموات کا 73.8 فیصد حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق، 2022 میں ریاست میں دو پہیہ گاڑیوں کے حادثات میں 534 لوگوں کی جانیں ہیلمٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئیں۔ 2490 افراد زخمی ہوئے۔ زیادہ تر حادثات دیہی علاقوں میں پیش آئے جن میں دیہی سڑکوں پر 3227 اور شہری سڑکوں پر 1090 افراد ہلاک ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;