تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی ضمانت کی عرضی 16 اکتوبر تک ملتوی

مدراس ہائی کورٹ نے حکمراں ڈی ایم کے لیڈر اور بغیر پورٹ فولیو والے تمل ناڈو کے وزیر وی سینتھل بالاجی کی ضمانت کی عرضی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>وی سینتھل بالاجی / سوشل میڈیا</p></div>

وی سینتھل بالاجی / سوشل میڈیا

user

یو این آئی

چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے حکمراں ڈی ایم کے لیڈر اور بغیر پورٹ فولیو والے تمل ناڈو کے وزیر وی سینتھل بالاجی کی ضمانت کی عرضی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا اور فی الحال عدالتی حراست میں ہے۔

پرنسپل سیشن کورٹ کی طرف سے دو بار ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد، وزیر کے وکیل این آر ایلانگو نے اپنی کورونری بائی پاس سرجری کا حوالہ دیتے ہوئے، مکمل طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔

کل شام کیس درج ہونے کے بعد جسٹس جی جے چندرن نے ای ڈی کو نوٹس کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


سینتھل بالاجی کو 14 جون کو منی لانڈرنگ کیس میں 2011-2016 کے اے آئی اے ڈی ایم کے کے دور حکومت کے دوران ٹرانسپورٹ کے وزیرکی حیثیت سے ملازمت کے بدلے نقد رقم کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک نجی اسپتال میں ان کی بائی پاس سرجری ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔